(ایجنسیز)
بیجنگ…سوئی کی نوک پر انڈے کو کھڑا کرنے کی بات ناقابل یقین ہے۔ لیکن چین کے ایک صاحب اس فن میں ماہر ہیں اور ورلڈ ریکارڈ بھی بناچکے ہیں۔ انڈا مرغی کا ہویا شتر مرغ کا۔ یہ حضرت اسے سوئی کی نوک پر کھڑ
ا کردیتے ہیں اور کئی منٹ تک اسی پوزیشن میں رکھنے پر قادر ہیں۔ ان کی اس کمال مہارت کو دیکھ کر لوگ دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ یہ صاحب 2011ء میں عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں جسے اب تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے۔